منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سقوط ڈھاکہء کے واقعے کے بعدمیں اپنی کمپنی کے سامنے روپڑاتھا ،مشرف

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ پاکستان کی داخلی مضبوطی سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے ،پاکستان کوکسی بیرونی ملک سے خطرہ نہیں ہے ،پاک بھارت تمام تنازعات کوباہمی مذاکرات کے ذریعے سے حل ہوسکتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل ہونے کے بعدعلاقے میں زبردست معاشی ترقی آسکتی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق پرویزمشرف نے کہاکہ پاکستان کی پہلی ترجیح اندرنی انتشار کا خاتمہ ہو ناچاہئے ،ریاست کی دوسری ترجیح امن کے قیام اوراقتصادی بہتری ہونی چاہئے ،پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ایک طاقت ہے ،پاکستان کواس کی اہمیت کاادراک کرکے اس سے فائدہ اٹھاناچاہئے ،دنیاکی نظریں ہمارے خطے پرہیں ،ہمیں اس کی اہمیت کواجاگرکرکے فائدہ لیناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سے لوگ اس لئے باہربھاگ رہے ہیں کہ انہیں نوکریاں نہیں مل رہی ہیں ،ہنرمندطبقے پاکستان کی ترقی اوراصل سرمایہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کاسنگین مسئلہ کرپشن ہے ،اسے ختم کرناہوگا،اورسب سے پہلے اعلی سطح سے ختم کرناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت تنازعات مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں ،تنازعات ختم ہونے سے معاشی پہیہ تیزی سے چل سکتاہے ،بھارت اگرباہمی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرناچاہتاہے تومعاملہ عالمی سطح پراٹھاناچاہئے۔عالمی برادری بھی پاک بھارت باہمی مذاکرات پرزوردیتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات باہمی مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکیں ۔انہوںنے کہاکہ1999ء میں اقتدارسنبھالاتوملک کی اقتصادی حالت بہت بدترتھی ،ملک کے ساتھ ایک ہفتے کے زرمبادلے کے ذخائرموجودتھے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے مشرقی پاکستان کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا،اس سے سبق سیکھناچاہئے ،1971ء کے واقعے کے بعدمیں اپنی کمپنی کے سامنے روپڑاتھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…