اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر شرمناک پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں . پاکستان تحریک انصاف عدلیہ مخالف مہم فوری بند کر ے۔ ایک بیان میں پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ مخالف مہم فوری بند کر ے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے سینئر ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر شرمناک پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں پرویز رشید نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے بھی شرمناک کے لفظ پر معافی مانگ چکی ہے مگر سبق حاصل نہیں کیا آپ کے حق میں فیصلہ آیا تو عدلیہ اچھی آپ کے خلاف انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تو عدلیہ بری ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدلیہ کو متنازعہ نہ بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ فراخدلی سے قبول کرنا چاہئے، عدالتیں صرف من پسند فیصلوں کیلئے نہیں ہیں۔