منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کا پنجاب میں ایک اوربڑے منصوبے میں شمولیت کا خواہشمند

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سرماےہ کاروں کے وفد نے پنجاب میں صنعتی و زرعی پارک بنانے کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اوراس ضمن مےںہر ممکن سہولتےں بھی فراہم کی جائےں گی۔ وزیراعلیٰ نے صنعتی و زرعی پارک بنانے کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کےساتھ قریبی رابطہ رکھے گی اور سرمایہ کاری کے پلان کو حتمی شکل دے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں توانائی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین اور سازگار ماحول مہیا کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پاک چین دوستی کے معمار ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کی بہترین فضا موجود ہے اور ہم پنجاب میں ایگرو بیسڈ انڈسٹریل پارک بنانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ لاہو رمیں تعینات چینی قونصل جنرل یو بورن ، صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…