لاہور(نیوزڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور ملاوٹ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے . وزیراعلی نے دوٹوک الفاظ میں اعلی افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ کسی رعایت کے بغیر ناقص خوردنی اشیاء فروخت کرکے نسانی زندگی کے ساتھ کھیلنے والوںکسی صورت معاف نہ کیاجائے اورایسے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیراعلی شہبازشریف کی اس ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک ہزار سے زائد خوراک کے یونٹس کے خلاف چھاپے مارے اور 500 سے زائد ریستوران کے خلاف کارروائی کی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے 284 دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے ،. پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ڈی سی اوز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں اس مشق کو انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ان کوششوں کو سراہا اور انہیں کسی بھی امتیاز کے بغیر ریستورانوں میں حفظان صحت کے حالات کو یقینی بنانے کے لئے ان کی مکمل ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011″ کے تحت جولائی 2012 میں وزیر اعلی شہباز شریف کی طرف سے قائم کیا گیا تھا تاکہ حفظان صحت کے مسئلے کومستقل طورپرحل کیاجاسکے جس کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس منصوبے پرعمل کیاہے اورکئی ریستورانوں کوسیل اورکئی بھاری جرمانے کئے گئے ہیں ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،سینکڑوں ریستورانوں کے خلاف کارروائی ،بھاری جرمانے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں