کراچی‘دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

27  جولائی  2015

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے سعید آباد اور منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے3 اور 1مفرور ملزم کو گرفتار کرکے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سعید آباد کے علاقے سعد اللہ گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت محمد زکریا عرف بھائی جان، محمد عرفان عرف بلال، یونس عرف بابا کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، سرکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم محمد خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پیرآباد انویسٹی گیشن پولیس کی تحویل سے 1سال قبل فرار ہوچکا ہے، ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلوں کے مقدمات درج ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…