واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی تحقیقی ادارے نے پاکستانیوں کو اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کی فہرست میں میں پانچویں نمبرپر ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔ واشنگٹن میں قائم امریکی ادارے پیوریسرچ سینٹر نے اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کے حوالے سے سروے کیا جس کے مطابق اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے مگر 51فیصد عوام ملکی معاشی صورتحال پر غیر مطمئن جبکہ47فیصد مطمئن ہیں، پاکستان کی51فیصدعوام اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کیلئے پر امید جبکہ 27فیصد ناامید ہیں ۔ پاکستان میں اچھے مستقبل کی امید رکھنے والوں کی شرح میں پچھلے سال دس فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2014 میں یہ شرح37فیصد جبکہ 2015 میں بڑھ کر 47فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت ، نائیجیریا ، ارجنٹائن اور اسپین اچھے مستقبل کی امید رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں