اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک سے کرپشن کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں نیب کے ذیلی دفتر کے امور کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی نیب راولپنڈی اسلام آباد نے چیئرمین نیب کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ نیب کا گلگت بلتستان ذیلی آفس 2005 میں قائم کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن کا کوئی صوبائی یا علاقائی سیٹ اپ موجود نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں نیب کے ذیلی دفتر میں حال ہی میں 3 آفیسرز بمعہ معاون سٹاف اور لاجسٹک سہولتیں تعینات کئے گئے ہیں۔مزید برآں سب آفس گلگت بلتستان میں پولیس اسٹیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہے، گلگت بلتستان میں نیب کا ذیلی دفتر اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں نیب کے ذیلی دفتر کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر خود گلگت بلتستان کا دورہ کریں اور گلگت بلتستان اور سکردو میں نیب کے ذیلی دفاتر کے امور کی مناسب انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامی معاملات کے حل کیلیے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…