جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے خلاف لندن میں مظاہرے کریں گے

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کو یہاں ایک اور درد سر کا سامنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی ابتر صورتحال اور لندن سے پیدا کردہ عدم استحکام کو اجاگر کرنے کے لئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور کراچی کے تاجر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی لندن قیادت کے خلاف رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ اور ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرے کریں گے، مظاہرین کا تعلق مختلف پاکستانی تنظیموں سے ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی بڑی صلاحیت اور وسائل ہیں اگر ان وسائل کو بندوق کے ذریعہ تاوان کا ذریعہ نہ بنادیاجائے اور وارلارڈز کو سیاستدان نہ سمجھا جائے، انہوں نے الزام لگایا کہ اب یہ کھلی حقیقت ہے کہ الطاف حسین کی جماعت شہر پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے تشدد سے گریز نہیں کرتی، یہ ناقابل قبول ہے، تشدد اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، یہ وقت ہے کہ فیصلہ کر لیا جائے کہ بہت ہو چکا، بس اب نہیں، مختلف پاکستانی حکومتیں اور قیادت کراچی کا مسئلہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھانے میں ناکام رہیں اور حساس قومی مسائل پر سیاست کرتی رہیں، ، پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو یہ احساس دلانے کے لئے ہر طریقہ اختیار کرنا ہو گا کہ ایک برطانوی شہری دہشت گردی ، منی لانڈرنگ اور پاکستانی مسلح افواج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں ملوث ہے، ایم کیو ایم کےخلاف مظاہرے پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ نامی گروپ کرے گ



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…