پوٹھی راولاکوٹ (نیوزڈیسک)ن) دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زردار ی کا آزا د کشمیر کے ایک نوجوان سے رشتہ طے پانے کا امکان ہے،دونوں خاندانوں کے بزرگوں نے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا راولاکو ٹ سے تعلق رکھنے والے سابق اعلی افسر سردار الطاف کے بیٹے سے رشتہ طے پارہا ہے۔ آصفہ بھٹو اور سردار الطاف کا بیٹا برطانیہ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے۔لڑکا اور لڑکی دونوں کی رضامندی کے بعد خاندانوں کے بڑوں نے اصولی طور پر رشتہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شادی کا خواہشمند نوجوان سدھن قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے۔ آزادکشمیر کے صدر محمد یعقوب خان کا تعلق بھی سدھن قبیلے سے ہے