لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زکوٰة اور فطرانہ اکٹھا کرنے پر پابندی لگا دی ، کسی بھی کالعدم تنظیم کو زکوٰة و فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مزید موثر انداز میں تیز رفتاری سے اقدامات پر بھی اتفاق کرتے ہوئے دہشت گردی ، انتہا پسندی و فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے بھرپور عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔
پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زکوٰة اور فطرانہ اکٹھا کرنے پر پابندی لگا دی
16
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں