اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری،بھارت نے پھرزہر اگلناشروع کردیا-بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی مخالفت جاری رکھے گا کیونکہ یہ کشمیر کے اس حصے سے گزرتاہے جس پر بھارت کا پاکستان سے تنازع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان سے کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کےلیے تیار ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روسی شہر اوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی فضا بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے اس اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کی یادہانی کراتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ تعلقات کی بہتری میں مانع آنے والے عوامل پر قابو پائیں