کراچی(نیوزڈیسک) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہےکہ صوبے کو ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے محفوظ کیا جارہا ہے جب کہ اچھے افسران تعینات کرنے سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔کراچی کے سائٹ تھانے میں بہترین کارکردگی پرپولیس اہلکاروں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ کو ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے محفوظ کیا جارہا ہے جب کہ اچھے افسران کی تعیناتی سے کراچی میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہر آدمی پوچھتا ہے کہ ضلع ویسٹ میں کیا کام ہورہا ہے جب کہ اس ضلع کے حالات سب سے خراب تھے، پولیس نے اس ضلع میں بہت کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔