منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ میں بڑا آپریشن 9 مدارس ہنگامی طور پر سیل ،ریکارڈ ضبط

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کر کے دہشتگردی میں ملوث سندھ کے 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے اوران مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایپکس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد اندرون سندھ کارروائی کر کے دہشتگردی میں ملوث 19 مدارس کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا ہے اوران مدارس سے ملنے والا ریکارڈ ضبط کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیل کئے گئے ان مدارس کی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس پہلے سے موجود تھیں اور دہشتگردی میں ملوث 48 مدارس کی تفصیلات اتوار کو ہونےوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی رکھی گئیں، اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ایپکس کمیٹی نے فوری طور پر ان مدارس کے خلاف کریک ڈون کرنے کے احکامات جاری کئے۔ذرائع کے مطابق ملنے والے ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مدارس سالانہ اربوں روپے کی مالی امداد لے رہے تھے جو بعد میں دہشتگردی میں استعمال ہوتی تھی۔سکیورٹی اداروں نے مدارس کو ملنے والی مالی امداد کے ذرائع کو سراغ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ کریک ڈاون کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ اور نیکٹا کو بھجوا دی گئی ہے.



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…