اسلام آباد(نیوزڈیسک) جسٹس وجیہ الدین اور عمران خان کے درمیان معاملات طے پا گئے جس کے تحت جسٹس وجیہ الدین نے اپنا ٹربیونل خود ہی معطل کردیا ہے۔ ٹربیونل فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے اور عمران خان کی جانب سے بار بار درخواست کیے جانے پر معطل کیا گیا۔جسٹس وجیہ الدین نے اپنے آخری فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹربیونل کے ارکان ذاتی حیثیت میں فیصلوں پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کریں گے اور ضرورت محسوس ہوئی تو ٹربیونل دوبارہ کام بھی شروع کرسکتا ہے۔ٹریبونل ختم ہونے سے قبل جسٹس وجیہ الدین نے عمران خان کی جانب سے معطل انضباطی کمیٹی بحال کر دیادھر یوسف گبول کو عمران خان کی جانب سے جاری شو کاز نوٹس کو بھی غیر قانونی ،امتیازی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا گیا۔جسٹس وجیہ الدین نے قرار دیا کہ رخصت ہونےوالی کورکمیٹی کے55ارکان کومرکزی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کر لیا گیا اس لئے کپتان سمیت سی اے سی کے55ارکان کوانٹراپارٹی الیکشن کےلئےنااہل قراردیا جا سکتا ہے