منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کی موجودگی،آئی جی خیبرپختونخوانے سب کو چونکادیا

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے منگل کے روز کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں داعش کی موجودگی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔درانی نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ایس کا کوئی وجود نہیں۔ اس کی پاکستان میں موجودگی کوئی نئی بات نہیں، کچھ معاملات میں تحریک طالبان پاکستان کے کچھ اراکین نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صورت حال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باعث گزشتہ چار سال کے مقابلہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں کے پی پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جو دولت اسلامیہ سے متاثر تھے۔اس کے علاوہ جنوری میں سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں دولت اسلامیہ کا کمانڈر تھا جب کہ اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو پاکستان سے شام جنگجو بھیجنے کے ذمہ دار تھے۔پاکستان حکام نے ہمیشہ گروپ کی ملک میں موجود کو مسترد کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے الرٹ ہیں۔ ملک میں متعدد شدت پسند گروپوں نے داعش کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…