اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ضرب عضب نے 90فیصدنتائج حاصل،باقی دسمبرتک 10فیصد حاصل کرلئے جائینگے ،ایازصادق

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب نے 90فیصد نتائج حاصل کر لئے ہیںاور امید ہے کہ باقی دس فیصد دسمبر تک حاصل کر لئے جائیں گے ،2013ءمیں سونامی آرہی تھی لیکن نہ جانے وہ کس دیوار سے ٹکرائی او رٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ،جو لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں روڑے اٹکاتے ہیں ان کی نشاندہی اور راستے بند کرنا عوام کی ذمہ داری ہے ،چین کی 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی اور اسے دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا حوصلہ ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کرنے والے دہشتگردی ناسور کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا ۔ اس کے ذریعے 90فیصدتک کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور انشا اللہ دسمبر تک باقی دس فیصد کامیابی بھی حاصل کر لی جائے گی ۔جو لو گ خود کو مسلمان کہتے ہیں اور پھر مسلمانوں کا خون کرتے ہیں خود کو اسلام کا محافظ بھی کہتے ہیں ایسے لوگوں کے راستے تنگ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں تفریق پیدا کرنے کی بہت کوشش کی گئی کہ کسی طرح دڑاڑ ڈالی جائے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا ،یہ کوششیں پہلے بھی کامیاب نہیں ہوئیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پورا ملک یکسو ہے کہ ہمیں اپنی دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہے ۔ کراچی آپریشن اسی طرح جاری رہا تو انشا اللہ تویہ وہ کراچی بنے گا جو پاکستان کا دل تھا اور یہاں دوبارہ معیشت کا پہیہ چلے گا اور ترقی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے جس سے خنجراب سے کراچی تک کارخانے لگیں گے ،بجلی اور سڑکیں بنیں گی جس سے لوگوں کو روزگا رکے مواقع میسر آئیں گے ۔ چین کی بھاری سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک کو بھی حوصلہ ملے گا کہ وہ پاکستان میں آکر سرمایہ کاری کریں۔ چین کی سرمایہ کاری سے (ن) لیگ کو نہیں بلکہ پورے ملک کو فائدہ ہوگا ۔ جو لوگ ان منصوبوں اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں ان کی نشاندہی کرنا اور ان کے راستے بند کرنا عوام کی ذمہ داری ہے اور ایسا کرنے والا خواہ کوئی سیاستدان ، سیاسی جماعت جو کوئی ہمسایہ ملک ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جب چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تو بھارت نے ایسے رد عمل دیا جیسے پاکستان نے بھارت پر حملہ کر دیا ہو ۔ ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں سونامی آرہی تھی لیکن نہ جانے وہ کس دیوار سے ٹکرائی او رٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ۔ انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میری یا مسلم لیگ (ن) کی چیئرمین نیب سے کوئی ذاتی عناد نہیں ۔ میں نے مجموعی طو رپربات کی تھی کہ اسمبلی کو اختیار حاصل ہے کہ اس پر کمیٹی بنائی جا سکتی ہے ، اس پر قرارداد لائی جاسکتی ہے او ریہ اراکین نے مل جل کر کرنا ہے ۔میںادارے کی بہتری کی بات کر رہا ہوں ، نیب سے ذاتیات کا تاثر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو کیسز بھجوائے تھے ان پر آج تک کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی او روہ یہ ویسے ہی پڑے ہیں اور چیئرمین نیب کو معلوم ہے کتنے کیسز کتنی تاخیر کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ جو رکن اسمبلی ہاﺅس میں آ جائے میں اسکی تنخواہ نہیں روک سکتا اب پی ٹی آئی کے اراکین کا اختیار ہے کہ وہ تنخواہیں واپس کریں یا نہ کریں



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…