پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ترقی یافتہ معاشرے میں انسانیت کا بے حد احترام کیا جاتا ہے ،گورنرسندھ

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معاشرے میں انسانیت کا بے حد احترام کیا جاتا ہے خاص طور پر وہاں معذور ، غریب اور نادار افراد اکو ایک خصوصی عزت اور مقام حاصل ہے پاکستان میں بھی اسپیشل بچوں کے ادارے معذور ی کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لئے عوامی شعور کی بیداری کے علاوہ معذور افراد کو نارمل زندگی گذارنے میں مدد دے رہے ہیںاس ضمن میں آغوش اسکول اسٹیل ٹاﺅن کا کردار بڑا مثالی رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں آغوش اسکول اسٹیل ٹاﺅن کے اسپیشل بچوں سے ملاقات میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا آج شام گورنر ہاﺅس میں آغو ش اسکول کے 50 بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ گورنر سندھ سے ملا قات کے لئے تشریف لائے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی خدمت اور انھیں معاشرے میں ایک کا ر آمد فرد بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آغوش اسکول میں زیر تعلیم و فنی تربیت حاصل کرنے والے بچے عالمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ ملاقات میں آغو ش اسکول کی پرنسپل شہناز آپا نے عالمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کا تعارف کرایا گورنر سندھ نے فرداً فرداً بچوں سے مصافحہ کیا اور انھیں شاباش دی۔گورنر سندھ کچھ دیر بچوں میں گھل مل گئے بچوں نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیااور فوٹو گراف بھی بنوائی ۔ گورنرسندھ نے آغوش اسکول کے تمام بچوں کو عید ی دی اور نعت و قرات کرنے والے بچوں کو خصوصی انعام بھی دیا ۔ آغوش اسکول کی پرنسپل شہناز آپا نے اپنے اسکول اور اسپیشل بچوں کے لئے گرانٹ کی رقم میں اضافے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…