ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم رہنماﺅں کی دھڑادھڑ تحریک انصاف میں شمولیت،پیپلزپارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)اہم رہنماﺅں کی دھڑادھڑ تحریک انصاف میں شمولیت،پیپلزپارٹی کے صبر کا پیمانہ لبریز،سنگین الزام لگادیا،کہتے ہیں کہ مشرف کے مشوروں پر سرتسلیم خم کرنا عمران نیازی کی مجبوری ہے- بلاول ہائوس کراچی کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ اپنوں کا مال لوٹنے والے غیروں کو کیا انصاف فراہم کریں گے۔ پی ٹی آئی لوٹے اور لٹیروں کا جمعہ بازار ہے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد دوسری جماعتوں کے بھگوڑے ہیں۔ بلاول ہائوس سے جاری بیان میں اعجاز درانی نے کہا کہ عمران خان خود بھی پرویز مشرف کی ریفرنڈم چیمپئن لیگ کے اوپنر بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے مشرف کو ملک وقوم کا نجات دہندہ کا لقب دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور کے اراکین پارلیمنٹ اور ناظمین آج عمران نیازی کی آنکھوں کے تارے بن گئے ہیں۔ مشرف کے مشوروں پر سر تسلیم خم کرنا عمران نیازی کی مجبوری ہے۔ اعجاز درانی نے مزید کہا کہ عاشقین مشرف عمران کو بھی چھوڑ کر پتلی گلی پکڑنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔پی ٹی آئی کے لوٹے اور لٹیروں کا حشر بھی ضیاء اور مشرف کی مجلس شوریٰ جیسا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…