لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نےصوبے کی بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لئے علماء کو بطورسوشل موبلائزر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پہلے مرحلے میں 600علماء بطورسوشل موبلائیزر بھرتی کئےجائیں گے۔محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے سیکریٹری الطاف ایزد خان نے بتایاکہ پنجاب کی آبادی گذشتہ دس سالوں میں ساڑھے چھ کروڑ سے بڑھ کر دس کروڑ ہو چکی ہے، ہر سال آبادی میں 35 لاکھ افرادکا اضافہ خطرے کی گھنٹی بجا رہاہے،حکومت پنجاب نےآبادی کو کنٹرول کرنےکےلئےعلماءکو بطورسوشل موبلائیزر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ علماء لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی سےمتعلق رہنمائی دیں گے۔