پشاور(نیوزڈیسک)عدالت میں پیشے کے بعد صوبائی وزیر معدنیات ضیاللہ آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ ’نشئی وزیراعلیٰ نے کارکردگی دکھانے کیلئے مجھے گرفتار کر لیاہے اور یہ کمیشن احتساب کمیشن نہیں بلکہ خٹک کمیشن ہے۔‘ضیا اللہ آفریدی کو 13روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا گیاہے جس کے بعد ضیااللہ آفریدی کے حامیوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلا ف شدیدنعرے بازی بھی کی گئی ضیاءاللہ آفریدی کے حامیوں اور پولیس کے درمیانہ ہنگامہ آرائی ہوئی اورحامیوں نے پولیس کی گاڑی پر پتھراوبھی کیاواضح رہے کہ احتساب کمیشن نے گزشتہ روز ضیاءللہ افریدی کو کرپشن کے الزامات سامنے انے پر حراست میں لیا تھا۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں