اسلام آباد(نیوزڈیسک)نریندر مودی کا رویہ، وفاقی وزیر نے بھی دل کی بھڑاس نکال دی-وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مودی بہت بڑی طاقت کے چھوٹے وزیر اعظم ہیں، جس دن وہ بڑے آدمی بن گئے خطے کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ سینیٹر حاصل بزنجو کہتے ہیں کہ بھارت کے پاس مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔سینیٹر حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ نریند ر مودی کو پتہ چل گیا کہ ان کی پاکستان کے بارے میں انتہا پسندانہ پالیسی نہیں چلے گی۔