پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ، متعلقہ تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری مکمل کر لی ۔ پشاور کی 59 یونین کونسلوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ، انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر کے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔ ریسکیو 1122 نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم کرنے کے علاوہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب بڈھنی نالہ سے متصل رہائشی علاقوں کے مکینوں کو بھی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے حکومت ہر سال صرف اعلانات اور دعوے ہی کرتی ہے ۔ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات تو مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ادویات فوری طور پر پہنچانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پشاور ,بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ، ریڈ الرٹ جاری
10
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں