ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت تعلقات۔وفاقی وزیراطلاعات نے حکومتی پالیسی کھل کر بتادی

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پاک بھارت وزراعظم کے درمیان ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو تمام مسائل میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے حل کر نے چاہئیں .ہمسائیوں کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا‘ ہمیں ماضی کی تلخیوں اور شکایتوں کو بھلانا ہوگا
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے علاوہ ہاکی , فٹ بال اور کبڈی کے میچز بھی کھیلے جانے چاہئیں ۔ ایک انٹرویو میں پرویز رشید نے کہاکہ برصغیر پاک وہند کے مسائل کا بہترین حل مذاکرات ہی ہیں‘ پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنے تمام معاملات اور مسائل میز پر بیٹھ کر مذاکرات سے حل کریںوفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ورکنگ باﺅنڈری پر بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں کئی شہادتیں بھی ہوئی ہیں‘ ہم ہمسائے ہیں اور ہمسائیوں کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا‘ ہمیں ماضی کی تلخیوں اور شکایتوں کو بھلانا ہوگا تاکہ مزید آگے بڑھ سکیں۔ سینیٹر پرویزرشید نے مزید کہا کہ ہمیں پچھلے 65 سالوں کے زخموں کو کریدنے کی بجائے مثبت سوچ کو اپنانا ہوگا اور یہی ہمارے لئے بہتر ہے‘ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ بقائے باہمی کے اصول کے مطابق رہنا سیکھیں اور عدم مداخلت کے اصول پر کار فرما ہوں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات بھارتی حکومت کی خواہش پر ہو ئی تاہم ایک ملاقات میں سال بھر کے دکھ دور نہیں کیے جاسکتے‘ پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں اس لئے ضروری ہے کہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہلی سرکار کی چلتی ہے نہ کہ مقبوضہ کشمیر حکومت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابضین بھارتی افواج کے خلاف روز احتجاج ہوتا ہے‘ کشمیری دنیا بھر میں بھارتی فوج کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی مہم بھی پاکستان دشمنی کی بنیاد پر چلائی جاتی ہے ۔بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کی سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین نہ صرف کرکٹ بلکہ ہاکی، فٹ بال اور کبڈی کے میچز بھی کھیلے جانے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…