اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور میں کینال روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے اوور ہیڈ برج ٹوٹ گیا جس سے ٹریفک معطل ہو گئی، پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کینال روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے قریب روڈ کراسنگ کے لئے بنایا گیا اوور ہیڈ برج ٹریلر پر لوڈ کرین کے ٹکرانے سے ٹوٹ گیا ، پل کا ایک حصہ گرنے سے ٹھوکر نیاز بیگ سے مال روڈ کی جانب آنے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔