اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔فلڈ کنٹرول سنٹر نے نالہ لئی کیلئے وارننگ جاری کر دی ہے،اردگرد کے نشیبی علاقے کے مکینوں کے لئے وارننگ جاری کر دی گئی اور ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔