اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) اسلا م آباد میٹرو بس کے ڈرائیورز نے سیکرٹریٹ اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہمیں جتنی تنخواہ پر تعین کیا گیا تھا اتنی نہیں دی جا رہی . انہوں نے کہا کہ ہم ابتدائی طور پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں. مظاہرین نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ابھی یہ ٹریلر ہے اصل فلم کل شروع ہو گی. اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو کل میٹرو بس سروس بند کر دی جائے گی اور حالات کی تمام تر ذمہ داری انتطامیہ پر ہوگی۔