کراچی(نیوزڈیسک) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ شہادت پر کراچی میں بھی مرکزی جلوس نکالا گیا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر پہنچ کر ختم ہوگیا۔ لاہورمیں صبح کےوقت مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گذرتا ہوا ختم ہوگیا۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس آج رات تقریباً 10بجے علمدار روڈ سے نکالا جائےگا، جو مقررہ شاہراہوں سے گزرکر واپس علمدار روڈ پر ہی اختتام پزیر ہوگا۔