اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواکے صوبائی وزیر کی گرفتاری،عمران خان کے موقف پرملک بھر سے داد و تحسین، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار ہونے والے صوبائی وزیر برائے معدنیات ضیا اللہ آفریدی کوبے گناہی ثابت ہونے تک مستعفی ہونا پڑے گا۔د ھرنے کے دنوں کی تنخواہیں حکومت کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،دعاہے مذاکرات کامیاب ہوں،جمعرات کو یہاں انٹرا پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ضیا للہ نے پی ٹی آئی کے لیے بہت کام کیا ہے اور مجھے نیب کے ہاتھوں ان کی گرفتاری پر بہت مایوسی ہوئی میں نے وعدہ کیا تھا کہ ہماری حکومت نیب کے امور میں مداخلت نہیں کرے گی اور میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کے پی نیب پورے ملک میں واحد غیر جانبدار ادارہ ہے عمران نے کہا کے پی نیب وفاقی ادارے کی طرح نہیں، جہاں کے چیئرمین کو وزیر اعظم نواز شریف اورپی پی پی کے آصف علی زرداری نے منتخب کیا۔عمران نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ خیبر پختونخوا میں آزاد احتساب ادارہ بنا کر ان کی پارٹی نے اپنا وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی اجلاس میں طے پایا کہ کے پی میں ناظمین کے انتخاب کی چھان بین کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔لوکل گورنمنٹ کے پاس 45 سے40 ارب روپے ہوں گے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ناظم انتہائی اعلی کردار کے حامل ہوں ، جن کی ہم ذمہ داری بھی اٹھا سکیں۔عمران نے سندھ میں رینجرز کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ سے کراچی میں جرائم میں کمی واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں طے پایا کہ دھرنوں کے دوران قومی اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے ارکان اس عرصے کی تنخواہیں واپس کر دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پی پی پی کے سینئر رہنماﺅں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کہاکہ پی پی پی واحد قومی پارٹی تھی جس کے کارکن نظریاتی تھے لیکن پی پی پی اور پی ایم ایل-ن میں مک مکا کی سیاست نے انہیں بددل کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا مسئلہ امن وامان ہے جو پولیس حل نہیں کر سکتی۔ کراچی کی پولیس کو سیاسی بنا دیا گیا ہے۔ جب لوگوں کا پولیس سے اعتماد اٹھ جائے تو رینجرز کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔جب کہ میرا بھی یہی مو ¿قف رہا ہے کہ جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ وزیرستان میں بھی پاک فوج کب تک جنگ لڑتی رہی گی آخر میں تو سیاسی مصلحت ہی کرنا ہوگیدعا کرنی چاہئے افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کامیاب ہوں، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر خوشی ہے، مجھے مذاکرات کی بات کرنے پر طالبان خان کہا گیاعمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس سیاست زدہ ہونے کے باعث امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اس لیے شہریوں کے پاس رینجرز پر اعتماد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور کراچی میں رینجرز سے اچھا کام کوئی نہیں کرسکتا جب کہ سندھ میں کرپشن کا انبار لگا ہوا ہے اور انہیں پکڑنے والا بھی کوئی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ڈھائی کروڑ ووٹ کا کوئی رکارڈ نہیں، 2013 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے آر اوز سے مل کر( ن) لیگ کو سپورٹ کیا اور ہم نے جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت کردی ہے اب کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے وہ ہمیں مںظور ہوگا جب کہ الیکشن 2015 میں ہی ہوں گے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ہماری ٹیم نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے زبردست دلائل رکھے، پنجاب میں آر اوز کے ذریعے ن لیگ کو سپورٹ کیا گیا۔ عمران خان نے 2015ئ میں ہی انتخابات کا دعویٰ پھر دہرا دیا۔خیبرپختونخواکے صوبائی وزیر کی گرفتاری،عمران خان کے موقف پرملک بھر میں عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔