فیصل آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہےکہ گزشتہ دورحکومت میں نندی پورپروجیکٹ کےکنٹریکٹربھاگ گئےتھے،موجودہ حکومت سنجیدگی نہ دکھاتی تو33ارب روپے ڈوب جاتے،نندی پور پاور پروجیکٹ کے دورے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 58 ارب روپے کی لاگت سے نندی پور پاور پروجیکٹ آج 425 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، تاہم بہت جلد نندی پور پروجیکٹ کو فرنس سے گیس پر تبدیل کرکے پیداواری صلاحیت کو 525 میگاواٹ تک لایا جائے گا ، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 10 سے 15 فیصد کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی نےکہا کہ 35 پنکچر کی باتیں کرنے والوں کو وہ بہت جلد سائیکل کی دکان کھول کردیں گے