ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سحر وافطار میں 90 فیصد علاقوں میں بجلی فراہم کی جارہی ہے،عابد شیرعلی کا دعویٰ

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں سحر و افطار کے اوقات میں 85 سے 90 فیصد علاقوں میں بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں وزیرمملکت عابد شیرعلی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا جس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہورہی ہے جب کہ وفاقی حکومت معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی رہی لیکن کمپنی 950 میگاواٹ تک لیتی رہی جب کہ انتظامیہ اپنا سرمایہ بیرون ملک لے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹر ک نے 100 ارب روپے وفاق کو دینے ہیں جب کہ بجلی کی پیداوار کے لئے کمپنی اپنے جنریٹرز استعمال نہیں کر رہی۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ کیسکو میں بجلی کے 14 ہزار قانونی اور16 ہزارغیرقانونی کنکشن ہیں جس سے ماہانہ ایک ارب روپے نقصان ہورہا ہے جب کہ کیسکو نے 142 ارب روپے وفاق کو دینے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے حکومت پرانے گرڈ اسٹیشنز کی مرمت کے ساتھ ساتھ نئے گرڈ اسٹیشن تعمیرکررہی ہے جب کہ ہم نے اب تک 130 کے وی کے 59 گرڈ اسٹیشنز تعمیر کر لئے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…