منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایازصادق کے وکیل نے گیم پلٹ دی

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل (پیر ) تک ملتوی کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک کیس کی سماعت کی۔سردار ایاز صادق کے وکیل نے پانچویں روز دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے عمران خان نے بغیر ثبوت کے دھاندلی کے الزامات عائد کئے اور انکی جانب سے دھاندلی کا ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔لوکل کمیشن اور نادرا کی رپورٹس میں انتخابی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی،انتخابی بے ضابطگیوں کو انتخابی دھاندلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسجد سعید نے کہا کہ کاونٹر فائلز پر دستخط کرنااور مہر ثبت کرنا انتخابی عملے کی ذمہ داری تھی۔طویل عرصہ گزرنے کی وجہ سے کاونٹر فائلز پر موجود دستخطوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ تعین کیا جا سکا ہے کہ غیر مصدقہ ووٹ کس امیدوار کو ڈالے گئے۔عمران خان نے دھاندلی کے الزامات لگا کر سردار ایاز صادق کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی لہٰذا انکی انتخابی عذرداری کو مسترد کیا جائے۔الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل کو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6جولائی تک ملتوی کر دی ۔انتخابی دھاندلی کیس میں عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی پہلے ہی اپنے حتمی دلائل مکمل کر چکے ہیں،اسجد سعید کی حتمی بحث کے بعد اس کیس کا جلد فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…