ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

روزہ داروں کے لئے خوشخبری

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ لاہور/ فاٹا(نیوزڈیسک)روزہ داروں کے لئے خوشخبری ,اسلام آباد سمیت پنجاب ، فاٹا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں بادل برسیں گے ، کراچی میں بھی بوندا باندی متوقع ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ ترحصوں میں بارش کی نوید سنا دی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ چھما چھم برستی بوندوں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ، قلات ، ژوب میں بادل ابر کرم برس پڑا ۔ پشاور ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اسلام آباد ، بہاولپور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، قلات ، ژوب ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ کراچی میں رات کو بوندا باندی کا امکان ہے ، لاہور میں آج سورج خوب چمکے گا اور پارہ بڑھنے کی بھی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…