جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کے سربراہ کادبنگ اعلان

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے تاہم روایتی خطرات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان ایئر فورس کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کیلیے مکمل تیار ہے، جمعہ کو کمبیٹ کمانڈرز اسکول سرگودھا میں45ویں کمبیٹ کمانڈو کورس کی گریجویٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کمبیٹ کمانڈرز سکول پی اے ایف جنگی تربیت کا محور ہے اور یہ ایئر پاور ایمپلائمنٹ میں جدید رجحانات کو متعارف کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے گا۔ہمیں بہتر سے بہتر کی تلاش کرنا چاہیے اور فلائٹ سیفٹی پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اثاثوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لانا چاہئے، ایئر چیف نے اس موقع پر گریجویٹنگ افسران میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں، بہترین کمبیٹ کمانڈر کیلیے چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی اسکواڈرن لیڈر حماد فاروقی نے حاصل کی جبکہ بہترین کمبیٹ کنٹرولر کیلیے ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی اسکواڈرن لیڈر محمد سلیم کو دی گئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…