جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کوآفتاب شیرپاﺅ نے پریشانی سے دوچارکردیا

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کوآفتاب شیرپاﺅ نے پریشانی سے دوچارکردیا.پاکستان تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹیکوخیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت کی دعوت تو دے دی لیکن اس کیلئے اسے کڑی شرائط بھی ماننا پڑیں گی۔ ماضی کے تلخ تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے قومی وطن پارٹی نے صوبائی حکومت میں شمولیت کے معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ دنیا نیوز کو حاصل ہونے والے معاہدے کے مسودے کے مطابق قومی وطن پارٹی نے حکومت میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی سے مضبوط ضامن مانگا ہے۔ مسودے میں چار رکنی کمیٹی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جو حکومتی معاملات پر نظر رکھے گی۔ اتحادی جماعتوں کے مابین کسی مسئلے کی صورت میں فوری کارروائی کے بجائے معاملہ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی اس پر فیصلہ دے گی۔ کمیٹی کے فیصلہ نہ دینے پر معاملہ دونوں جماعتوں کے چیئرمینوں کو بھیجا جائے گا جو اس کا جائزہ لیں گے۔ مسودے کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی صوبائی اور قومی معاملات پر قومی وطن پارٹی کو اعتماد میں لینے کی پابند ہو گی۔ قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہفتے میں ایک بار وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسودے کی کاپی پی ٹی آئی کے حوالے کر دی گئی ہے جس پر مشاور ت جاری ہے اور آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…