اسلام آباد (نیو زڈیسک) آرمی سپیشل ٹرین کے انجن میں ٹرین ڈرائیور کیساتھ حادثہ کے وقت فوج کا صوبیدار بھی سوار تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت انجن ریلوے پل پر آیا تو انجن میں سوار تینوں افراد کو انجن کے پیچھے سے شور کی آواز سنائی دی اور چندلمحوں کے بعد ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی جس پر صوبیدار نے انجن سے چھلانگ لگا کر جان بچائی جبکہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور فیاض نہر میں گر گئے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد فیاض نے تیر کر اپنی جان بچائی ۔ حادثہ کا شکار ہونیوالا انجن 1976 ءمیں خرید ا گیا تھا اور اس نجن کی 2003 ءمیں ری ہبلیٹیشن کی گئی ، لو کو موٹو روہڑی ڈویژن کا تھا