پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تنخواہوں کے بارے میں انہوں نے ذاتی طور پرکوئی درخواست نہیں دی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے بعد اب دیگر رہنما بھی باہر جانے کےلئے پر تول رہے ہیں ۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے دیگر صوبوں کی مقابلے میں منفرد قانون بنایا اور اختیارات سمیت تیس فیصد ترقیاتی فنڈ نچلی سطح پر منتقل کیا ۔ نئے پاکستان کی ہوا خیبرپختونخوا سے چل اٹھی ہے ان کا کہناتھا کہ عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہو ئی تھی ڈھائی کروڑ سے زائد جعلی بیلٹ پیرز چھپے گئے تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیرون ملک جانے پر شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کا باہر جانے ان کا ذاتی معاملہ ہے تاہم پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی باہز جانے کےلئے پر تول رہے ہیں ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف ملک کی بڑی جماعت ہے اس لئے پیپلز پارٹی کے رہنماشمولیت اختیار کر رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نصب عین سے ہٹ گئی ہیں اور ذوالفقار علی بھٹوکا نظریہ ختم ہو گیا ،ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مک مکاکی سیاست کی ہے اور پچھلے سات سالوں میں عوام پی پی پی سے دلبردازشتہ ہوئی قومی اسمبلی سے تنخواہوں لینے کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ میں نے ذاتی طور پر تنخواہوں کےلئے درخواست نہیں دی اگر تنخواہیں ملی بھی ہیں تو قانون کے مطابق ملی ہیں ۔۔۔