منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا،عیدکے بعد عمل درآمد کریگی

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا،عیدکے بعد عمل درآمد کریگی .پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور پارٹی کے سیٹ اپ میں تبدیلی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی مشاورت سے کی جائے گی ،وارڈ سے لیکرصوبائی سطح تک مختلف عہدوں پر تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے گی ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گااور ورکرزکنوینشن وعوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور انتخابی اتحاد کا فیصلہ ضلعی قیادت کی مشاورت سے ہر ضلع کی سطح پر کیا جائے گا ،پنجاب میں ناراض رہنمائوں اور کارکنان سے رابطے کیے جائیں گے ،تمام امور کی نگرانی بلاول بھٹو زرادری کریں گے ،اس بات کے فیصلے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں کے اجلاس میں کیے گئے ،اجلاس کی صدارت پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کی ،اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، منظور وٹو ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سینیٹر شیری رحمان، قمر زماں کائزہ ، تنویر اشرف کائرہ ، ندیم افضل چن اور شوکت بسرا شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً پنجاب کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پرغور کیا گیا ، اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی غور کیاگیا،اجلاس میں پنجاب میں بعض رہنمائوں کے چھوڑنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،پارٹی چیئرمین نے پنجاب قیادت کوہدایت کی کہ وہ اس حوالے تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین کے دورہ پنجاب کاشیڈول طے کرلیا گیا ہے اور رواں ماہ سے بلاول بھٹوزرداری پنجاب کا تفصیلی دورہ کریںگے۔بلاول بھٹوزرداری نے تمام رہنمائوں کو ہدایت کی وہ کارکنان وعوام سے رابطے میں رہیں ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…