اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار چار سو میگا واٹ ہو گیا ، شہروں میں آٹھ جبکہ دیہات میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 19 ہزار تین سو جبکہ پیداوار 14 ہزار نو سو میگاواٹ ہے ۔ طلب میں اضافے کے ساتھ شارٹ فال 4400 میگاواٹ ہو گیا جس کے باعث شہروں میں یومیہ آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی زیادہ ہے ۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ آج سحری کے دوران ملک کے ستانوے فیصد شہری علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی جبکہ اس دوران 88 فیصد دیہات میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں