جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کےدورہ کراچی پر تنقید بلاجواز ہے، پرویز رشید

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم کے دورہ کراچی پر تنقید کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوز شریف نے اپنے دورہ کراچی میں تمام طبقات سے ملاقات کی اور کراچی میں حالیہ شدید گرمی کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے موثراحتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم اس سے پہلے بھی کراچی سے متعلق ہر مسئلہ کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لیتے رہے ہیں اور اب تک ہونے والے بحران خواہ وہ دہشت گردی سے منسلک ہو یا انسانی جانوں کے ضیاع بارے ، وزیراعظم نے ہمیشہ ذاتی دلچسپی لے کر مسئلے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے منتخب نمائندے اپنا کردار اور ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھاتے تو اس طرح کے واقعات رونما ہی نہ ہوتے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلا جواز تنقید کرنے کےبجائے کراچی کے منتخب نمائندوں کو وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہنا چاہئیے اورعوام کودرپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت کی بھرپور معاونت کرنی چاہئیے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…