جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیسرے بھانجے کی گرفتاری کیلئے چھاپے ،حالات کشیدہ،ورکرزسڑکوں پر نکل آئے

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک وارڈ ن پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے تین بھانجوں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کر لیاجبکہ فرار ہونے والے تیسرے بھانجے کی گرفتاری کےلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن شکیل نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عمران خان کے بھانجوں کو روکا اور تلخ کلامی ہونے پر عمران خان کے بھانجوں نے تشدد کر کے ٹریفک وارڈن کو زخمی کر دیا اور یونیفارم بھی پھاڑ دی ۔ ٹریفک وارڈن کی کال چلانے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عمران خان کے بھانجوں اور ٹریفک وارڈن کو تھانہ ریس کورس لایا گیا جہاں وارڈن شکیل کی درخواست پر عمران خان کے بھانجوں عظیم ، عبد اللہ اور احسان کے خلاف دفعہ 147،149،353،506اور 186کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ احسان موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،عمران خان کے بھانجوں کی گرفتاری اور تیسرے بھانجے کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے بعد تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مزید کشیدگی پیداہوگئی ہے، لاہور میں متعدد علاقوں میں تحریک انصاف کے ورکرزمشتعل ہوگئے اورسڑکوں پر نکل آئے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…