لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں موت کا رقص،11افراد جاں بحق،642زخمی،پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 552ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق جبکہ 642زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال مےں پہنچایا گیاجبکہ166افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران 11افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 221 ڈرائیورز ،30کم عمرڈرائیور،292مسافراور129پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ147ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت149متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں63متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں 29 حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل552متاثر ہونے والوں میں سے529مرد اور113خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوں میں88افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور411فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور143زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر420موٹر سائیکلز69آٹو رکشے45موٹر کاریں42مسافربس15ٹرک، اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
-
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک منجمد کر دی
-
آپریشن سندور میں بھارتی فتح محض اسٹیج شدہ بیانیہ تھی، عالمی جریدے کی چونکا دینے والی رپورٹ آگئی















































