بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت نے بہت سی ”اندرکی باتیں“ بیان کردیں

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک چودھری شجاعت نے سابق ایم این اے اور مسلم لیگ کی حکومت میں وزیرمملکت غیاث احمد میلہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو ان کے گاﺅں میلہ ضلع سرگودھا میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فوری طور پر برطانوی عدالت سے رجوع کرنا چاہئے جس طرح ہم نے لندن کے مو قر اخبار ”گارڈین“ میں غلط خبر کی اشاعت پر دعویٰ دائر کر کے 1991ءمیں جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گارڈین نے جو اہمیت میں کسی طور بی بی سی سے کم نہیں ہمارے خلاف بینک کے قرضے معاف کرانے کی جھوٹی خبر شائع کی تھی جس پر ہم نے برطانوی عدالت میں دعویٰ دائر کیا اور اخبار نے صفحہ اول پر اپنی ہی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ہماری پوری فیملی سے معافی شائع کی تھی اور اسے مقدمہ کے تمام اخراجات ادا کرنا پڑے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے اور اسحاق ڈار کے خلاف بی بی سی نے منی لانڈرنگ کرنے کی خبر چلائی تھی جس پر میں نے نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ انہوں نے اگر منی لانڈرنگ نہیں کی تو میری طرح عدالت سے رجوع کریں لیکن انہوں نے میرا مشورہ نہ مانا اور عدالت میں نہیں گئے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب میرا الطاف حسین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی بیگناہی ثابت کرنے کیلئے فوری طور پر بی بی سی کے خلاف دعویٰ دائر کریں تاکہ ان کے خلاف جو ابہام پیدا ہو رہا ہے وہ ختم ہو جائے کیونکہ بی بی سی کیلئے غلط خبر کو عدالت میں ثابت کرنا بہت مشکل ہو گا۔ چودھری غیاث احمد میلہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، علاقہ کی سینکڑوں خواتین دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس علاقہ میں شاید اتنا بڑا جنازہ پہلے کبھی نہ ہوا ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین نے مرحوم کے والد، صاحبزادوں اور جنرل (ر) سلیم میلہ سے مل کر دلی طور پر تعزیت کی۔ چودھری شجاعت حسین کو چہرہ دیکھنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے دل اور تصور میں وہی چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں جو کئی سال سے میری رفاقت اور دوستی میں میرے ساتھ رہا۔ سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا بھی چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ جنازہ میں شریک تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…