کراچی (نیوزڈیسک)مرزا کو پکڑنا آسان نہیں بلکہ ۔۔۔! ذوالفقار مرزا کی تین مقدمات میں ضمانت 10 جون تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ ایک مقدمے میں ضمانت میں 13 جون تک توسیع کی ہے۔ ناراض جیالے رہنما کی بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت بھی 10 جون تک ملتوی ہوگئی۔اسلحہ کے زور پر دکانیں بند کرانے، لوٹ مارکرنے اور تھانے پر حملے کے تین مقدمات میں ذوالفقار مرزا عبوری ضمانت ختم ہونے پر کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا کی تینوں مقدمات میں ضمانت میں 10 جون تک توسیع کی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف عدالت کے باہر ا19مئی کو بکتر بند گاڑی پر چڑھنے کا بھی مقدمہ درج ہے۔ اس کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں 13 جون تک توسیع کی۔ ناراض جیالے رہنما کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت10 جون تک ملتوی کردی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں