اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کو وکالت نامے پر دائر اعتراض کی درخواست پر جواب داخل نہ کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر میر نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بیس ارب ہرجانے کیس میں مدعی کی جانب سے وکالت نامے پر اعتراض کی درخواست کا جواب جمع نہ کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔فاضل عدالت نے تیرہ جون کو ڈاکٹر بابراعوان کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
مزید پڑھئے:آنکھیں شخصیت کے راز کھول دیتی ہے۔