اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوگرا نے حکومت کو رمضان المبارک میں مہنگائیمیں اضافے سے بچنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ حکومت جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں ردوبدل کرسکتی ہے ۔ ماضی کے رحجان سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ، تاجر پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو لوٹتے رہے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ رمضان کی آمد میں دو ہفتے باقی ہیں تاہم اس صورتحال میں اگر پٹرولیم قیمتوں میں استحکام رکھا جائے تو یہ صارفین کیلئے بہتر ہوگا تاہم دوسری طرف ایک سینئر سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزارت پٹرولیم کی طرف سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے عمل پر اتفاق نہیں رکھتے ۔
مزید پڑھئے:شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیبیو کریں گی شریا پلگاﺅنکر