اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے گھر پر چھاپے کے حوالے سے میڈیا ذرائع میںچلنے والی خبروںکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حوالے سے ایک نجی چینل پرمن گھڑت خبر کو نشر کرنے کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ میرے گھر پر کسی قسم کا کوئی چھاپہ نہیں پڑا ہے۔ من گھڑت اور جھوٹی خبر نشر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتا ہوں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مذکورہ چینل نے معافی نہیں مانگی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ کسی کی ذاتی خواہش اور افواہوں پر خبروں کو نشر کرنا اچھا نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چینل مالکان بھی من گھڑت اور کسی کی کردار کشی پر مبنی خبریں چلانے والے پورٹرزکے خلاف کارروائی کریں۔ پمرا کو بھی خط لکھوں گا کہ وہ ایسے چینلز جو کسی کی غلط کردار کشی کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرے۔ وزیر اطلاعات نے کہ اس طرح کی خبریں کسی صورت آزادی صحافت نہیں ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کے گھر پر حساس ادارے نے چھاپہ مارا ہے اور وہاں سے دو ارب روپے برآمد ہوئے ہیں۔