ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اقتدار میں آ کر تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کریں گے،عمران خان

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کو سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو ووٹ کے استعمال حق نہیں ہے ،اقتدار میں آ کر خواتین کو ان کے حقوق واپس کریں گے ،آج جس مقام پر ہوں ماں کی وجہ سے ہوں، پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ،ووٹ کی طاقت کا استعمال کر کے معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت کے علاقہ خپلو قلعہ میں خواتین ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جمعہ کے روز عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ گلگت کے علاقہ خپلو قلعہ پہنچے جہاں پرانہوں نے مختلف سکولوں اور ہسپتالوں کا دورہ کیا جبکہ صحت افزاءمقامات کی سیر کی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گلگت سوئزرلینڈر سے بھی زیادہ خوبصورت علاقہ ہے یہاں صرف تعلیم، غربت اور ہسپتالوں کی کمی ہے، یہاں پر لوگوں کو بنیادی سہولیات زندگی میسر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر اس علاقے کو اور بھی زیادہ خوبصورت بنائیں گے، سکول ،کالجز اور یونیورسٹیاں تعمیر کریں گے اور ان علاقوں کو سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز بنائیں گے،عمران خان نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں صرف اور صرف ماں کی وجہ سے ہوں، میری خواہش ہے کہ خواتین کو سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، بدقسمتی ہمارے معاشرے میں خواتین سے ووٹ کے استعمال کا حق چھینا جارہا ہے اقتدار میں آ کر یہ حق خواتین کو واپس کریں گے، تحریک انصاف سب سے پہلے تعلیم پر زیازدہ زور دیں گے ۔بعد ازاں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت الیکشن میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ،پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ہیںان خواتین میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں،خواتین کو سیاست میں حصہ لیکر اپنے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ،ریحام خان نے کہا کہ آپ کے علاقے میں تحریک انصا ف نے ایک خاتون آمنہ کو امید وار نامزد کیا ہے ،آمنہ کو آپ کے علاقے کے تمام مسائل کا علم ہے الیکشن میں جیت کر یہ آپ کے مسائل حل کرے گی ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…