اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کے لئے 817 ارب روپے کی رقم مختص کرے گی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے کہا گیا ہے کہ حکومت مالی سال 2016ءکے لئے 817 ارب روپے مختص کرنے کی توقع رکھ رہی ہے جس میں 772 ارب ریگولر ڈیفنس بجٹ ہے اور 45 ارب روپے آپریشن ضرب عضب اور پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاطت پر خرچ ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ مجوزہ ریگولر بجٹ جو تنخواہوں اور آپریشنل سروسز کے لئے ہے جو گزشتہ سال کے مالی بجٹ 2014-15ءسے 10 فیصد زائد ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکسوں میں ادا ہونے والا ہر روپیہ میں سے 26 پیسہ دفاع کے لئے جائے گا۔