کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کی جانب سے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کراچی ہیڈآفس سے غیرترسیل شدہ ڈگریاں برآمد کرتے ہوئے مزید 4 کمپیوٹرقبضے میں لے لئے ہیں جبکہ ایگزیکٹ کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے جمعرات کو آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس سے امبوزڈ اسٹیمپ کرنے والی کمپوٹرمشینیں، غیرترسیل شدہ ڈگریاں اور مزید 4 کمپیوٹر قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ دفتر سے برآمد ہونے والی ڈگریاں متعلقہ کسٹمرز تک پہنچائی جانا تھیں۔ تحقیقاتی ٹیموں نے سرورز سے اہم ڈیٹا بھی جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ایگزیکٹ کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے ٹیم نے کمپیوٹرز ڈیٹا، غیر ملکی یونیورسٹیوں کے مونو گرام،اسٹمپ باکس اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا ہے۔