جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

قانونی اسلحہ رکھنے والے ہوشیار !،حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2015
Pakistani Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan speaks during a press conference in Islamabad on February 20, 2014. Pakistani jets launched strikes on Taliban hideouts in the northwest, killing 15 people according to security sources, in retaliation for attacks by the militants which have derailed peace talks. Khan said that the talks were suspended because of the terrorist attacks but negotiators were still there to work for peace AFP PHOTO/Aamir QURESHI
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں 31 دسمبر 2015ئ تک تجدید نہ کرائے گئے تمام مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پہلے عمل میں نادرا کے ذریعہ 1973ئ سے جون 2013ءتک جاری کئے جانے والے تمام لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ پیر کو یہاں وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں نئی اسلحہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلحہ لائسنس درخواست گزاروں کی سکیورٹی ضروریات کو مدنظر رکھے جانے پر ہی جاری کے جانے چاہئیں دوسروں کے علاوہ میڈیا ہا?سز اور صحافیوں کو بھی یہ سہولت دی جانی چاہئے جنہیں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سکیورٹی چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 سال سے کم عمر کسی شخص کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک میں اسلحہ کی ترسیل کی نگرانی اور اس کی ریگولیٹنگ کے حوالہ سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ تجویز پیش کی گئی کہ ممنوعہ اسلحہ کی درآمد پر مکمل پابندی ہونی چاہئے صرف وزارت دفاعی پیداوار اور سکیورٹی اداروں کو ممنوعہ اسلحہ کی درآمد کی اجازت ہونی چاہئے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ایسا اسلحہ رکھنے کے اہل افراد و ادارے صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ذریعہ اپنا اسلحہ خریدیں۔ وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نہ صرف مختلف قوانین کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوا بلکہ ریاست کی طرف سے دیگر مراعات اور اجازت نامے جو کیس ٹو کیس بنیادوں پر اور جامع غور و خوض اور جانچ پڑتال کے ذریعہ دیئے جاتے ہیں بھی کسی چیک اینڈ بیلنس کے بغیر بھاری تعداد میں جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث نئے چیلنجوں کے باعث یہ ضروری ہے کہ نہ صرف نادرا کے ذریعہ موجودہ اسلحہ لائسنسوں کو مناسب دستاویزی شکل دی جائے بلکہ ملک میں اسلحہ کی ترسیل کو ریگولیٹ اور مانیٹر کرنے کا بھی جامع میکنزم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلحہ لائسنسوں کے حوالہ سے وفاقی حکومت اور صوبوں میں معیاری پالیسی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمل میں نادرا کے ذریعہ 1973ئ سے جون 2013ئ تک جاری کئے جانے والے تمام لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنسوں کی تجدید کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2015ئ مقرر کی گئی ہے اس کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے وزارت داخلہ اور نادرا کو ہدایت کی کہ ایک آگاہی مہم کے ذریعہ لوگوں کو اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے ترغیب دی جائے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…